پاکستان

خیبرپختونخوا پولیس کا رات کے اوقات میں آپریشنز کیلئے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ تھرمل ڈرونز کی خریداری سے رات کے اوقات آپریشنز میں مدد ملے گی۔

آئی جی خیبرپختونخوا زوالفقار حمید کے مطابق ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے، پوری دنیا میں ڈرونز کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کو تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کے لیے ڈورنز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو رات کے وقت تھرمل ڈرونز کی بھی ضرورت ہے، ڈرونز کی خریداری پر کام جاری ہے، جلد اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button