ایران کے اسرائیل پر پہلی مرتبہ جدید ’خیبر شکن‘ میزائل سے جوابی حملے

ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اسرائیل پر جوابی حملے میں جدید ’خیبر شکن‘ میزائل استعمال کیا گیا ہے، خیبر میزائل کی وڈیو بھی جاری کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملوں کے لیے جدید ترین خیبر میزائلوں کا استعمال کیا ہے، ایران کی جانب سے خیبر میزائل کے استعمال کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
یورو نیوز کے مطابق خیبر شکن میزائل، جو خرمشہر میزائل فیملی کی تازہ ترین نسل ہے، 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ بغیر کسی پیچیدہ لانچر کے گہرائی میں موجود اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جو کسی بھی پیشگی حملے یا جوابی کارروائی میں اسے ایک اہم ہتھیار بناتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حالیہ میزائل حملوں میں اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی حیتیاتی تحقیقی مرکز، اہم معاون اڈوں، اور مختلف سطحوں پر موجود کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر بھی حملے کیے گئے۔