بین الاقوامی
ایران کیساتھ مذاکرات کا راستہ کھل گیا، جنیوا میں اہم ملاقات شیڈول

یورپی وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کریں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔
تینوں یورپی وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب سے سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کریں گے، ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے ملاقات پر امریکا کا بھی اتفاق ہے۔