اسرائیل اسلامی دنیا کیلئے ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی دنیا کے اندر ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے حیدرآباد میں ملین مارچ کےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہرطرف دنیا میں بدامنی ہے جنگ کےشعلے برس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اسلامی دنیا کے اندر ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے،جب سے اسرائیل قائم ہوا تب سے اسکی پالیسیاں جارحانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1982میں اسرائیل نےلبنان پر حملہ کیا ور 20 ہزار لوگوں کو شہید کیا، فلسطین پر ڈیڑھ سال سےغزہ پر بمباری کر رہا ہے اور 60 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا اعلان کرتےہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں امن کے داعی ہیں، سندھ میں اس وقت بدامنی کی شکایات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن نہیں ہے تو معیشت اور کاروبار نہیں ہے، ہم نے سندھ میں بھی امن قائم کرنا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 17جولائی کوکراچی میں بتائیں گے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔