سیاسیات

سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اور حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں گورنر راج اور ایمرجینسی نفاذ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت سنگین اقدامات واپس لے کر اپوزیشن سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔

جواب دیں

Back to top button