خبریںسیاسیات

بشریٰ بی بی کی جلد گرفتاری کا امکان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی آنے والے وقت میں سنگین مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب والے کچھ ’’شواہد‘‘ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور اگر تصدیق ہوگئی تو بشریٰ بی بی کی حیثیت ’’گواہ‘‘ سے ’’ملزم‘‘ میں تبدیل ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کو کچھ نئے شواہد ملے ہیں جن کی کراس چیکنگ کی جا رہی ہے، اگر ان شواہد کی تصدیق ہوگئی تو بشریٰ بی بی نیب کی ملزمہ بن جائیں گی اور گرفتار بھی ہو سکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ شواہد پیسوں کی لین دین سے جڑے ہیں جو بشریٰ بی بی نے مبینہ طور وصول کیے تھے۔

جواب دیں

Back to top button