اردن نے فلمی انداز میں امداد غزہ پہنچا دی

حماس کے حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جس کے پیشِ نظر اردن نے طیارے کے ذریعے غزہ میں طبی امداد گرا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے اعلان کیا کہ اردن کی فضائیہ نے غزہ میں قائم اردن کے ایک فیلڈ اسپتال میں ”فوری طبی امداد“ بھیجی کیونکہ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران اسپتالوں میں طبی سامان کی قلت ہوگئی ہے۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اردن کی فضائیہ نے طبی امداد اسرائیل کی فوج کے تعاون سے پہنچائی ہے۔
اسی حوالے سے اردن کی فوج نے کہا کہ طبی سامان اردنی فضائیہ کے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا گیا کیونکہ اسپتال میں سامان کی ہو رہی تھی۔
Our fearless air force personnel air-dropped at midnight urgent medical aid to the Jordanian field hospital in Gaza. This is our duty to aid our brothers and sisters injured in the war on Gaza. We will always be there for our Palestinian brethren pic.twitter.com/HOWI2VL7hL
— عبدالله بن الحسين (@KingAbdullahII) November 5, 2023
اردن کی فوج کے مطابق مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے زمین پر امداد کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے امداد پہنچانا ضروری تھا۔