بین الاقوامیخبریں
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے تہران میں ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی حالیہ دنوں میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس امر کا اعتراف حماس کے ایک رہنما نے ’’المیادین‘‘ ٹی وی پر ہفتے کے روز اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
بیروت میں ’’المیادین’’ سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کے دورہ ایران سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ اسماعیل ہنیہ اپنے تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے 2019 سے قطر اور ترکی میں قیام پذیر ہیں۔