سیاسیات

پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتظامیہ سے کہا کہ ہمیں گرفتار کرلیں، عطا تارڑ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں اور خود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جو اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے آرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں، ایک بشریٰ گروپ ہے، ایک علیمہ گروپ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے۔

جواب دیں

Back to top button