پنجاب کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کے ساتھ تعارفی اجلاس کا انعقاد

لاہور: موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مؤثر اقدامات کو فروغ دینے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دینے کے لیے ایک تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کے نمائندے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں کنٹری ہیڈ کے این ایچ پاکستان شہزادی کرن، جنرل سیکرٹری پی سی اے این درِشوار، ڈائریکٹر، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ پنجاب اسمبلی آسیفہ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر رشید ، سابق ڈائریکٹر ماحولیات و موسمیاتی تحفظ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر یونس زاہد اور ہیڈ آف پروگرامز پی ایم ایس وکیل احمد نے شرکت کی۔ شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملیوں پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے قومی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز آئندہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریں گی۔