پاکستان

وفاقی محتسب کے ایڈوائزر جناح ہال مری میں کھلی کچہری لگائیں گے

وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر آج(جمعرات) جنا ح ہا ل مری کے دفتر میں کھلی کچہر ی لگا ئیں گے جس میں وفاقی اداروں کے افسران بھی مو جود ہوں گے۔

وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدا یات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام Outreach Complaint Resolution(OCR) کا حصہ ہے۔

وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پی ٹی سی ایل، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button