پاکستان

متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن 4725ملین تک جا پہنچی

مالی سال 24 -2023 متروکہ وقف املاک بور ڈ کی آمدن 1305ملین کے خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ 4725ملین تک جا پہنچی۔ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی سے تقریبا 39 ارب روپے مالیت کی 6135 ایکٹر اراضی واگزار کروائی گئی۔وفاقی حکومت کے احکامات چیئرمین بورڈ سید عطا الرحمن ، چیئرمین ون مین کمیشن (OMC) ڈاکٹر شعیب سڈل سابقہ چیئرمین ارشد فرید کے احکامات کے مطابق پاکستان بھر کی ٹرسٹ پراپرٹیز کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروایا گیا نیزریکارڈ ڈیجٹلا ئز کیا گیا،ملک بھر کی زمینوں کو ریکارڈ کے مطابق اپ ڈیٹ کیا گیا جس سے بورڈ کی آ مدن میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بورڈفرید اقبال کی بہترین حکمت عملی سے 24 -2023 کامیابی کا سال رہا ۔ مالی سال کے اختتام پر4725 ملین کا ٹا رگٹ باآسانی حاصل کر لیا گیا جو گزشتہ سال 23 -2022 سے 1305ملین زیادہ ہے ۔ سال 23 -2022 میں بورڈ کی آمدن 3420.90ملین رہی ۔ سال22-2021میں محکمہ سالانہ آمدن صرف 2845ملین تھی جس میں سالانہ تقریبادو ارب کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ مندر گوردواروں اور اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے عملی اقدامات کیے گئے اور پاکستان آ نے والے یا تریوں کو بہتر ین سہولیات فراہم کی گئی ۔ سیکرٹری بورڈ کی زیر نگرانی متروکہ وقف املاک کے تمام اضلاع خصوصی طور پر ننکانہ صاحب ، کراچی ،پاکپتن ،مہنت درشن ،ساہیوال ، وکاڑہ ،دیپالپور،حسن ابدال ،لاہور میں قبضہ گروپوں کے خلاف کامیا ب آپریشن کیے گئے اور بورڈ کی تقریبا 38 ارب روپے مالیت کی قیمتی پراپرٹی واگزار کروائی گئی ۔ FIA و دیگر اداروں کے تعاون سے قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی ممکن ہوئی ۔ ضلعی افسر ان سے مطلوبہ ٹارگٹ مکمل کرنے اور آمدن کو بہتر بنانے کے لیے رپورٹس ہمہ وقت حاصل کی گئیں جبکہ فیلڈ سٹاف اور سیکورٹی عملہ مکمل تعاون سے محکمہ کو منافع بخش اور آمدن میں اضافہ کے لیے مدد ملی ۔متروکہ وقف املاک کرایہ داروں و صارفین کی سہولت کے لیے جاز کیش اور حبیب بینک لمٹیڈ کی بینک ایپ کے ذریعے آ ن لائن بل جمع کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل ھوئے ھیں۔دوسری جانب ملازمین کی پروموشن ،ترقی جزاءو سزا و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ ہو اورمحکمہ کے ریونیو میں مزید اضافہ ممکن ہو ۔

جواب دیں

Back to top button