جرم و سزا
منی لانڈرنگ کا الزام: ایف آئی اے کا سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید کو 27 جون کو پیش ہونے کا حکم

ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید عرف مٹھو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 27 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
صابر حمید کے خلاف 2023 میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے صابر حمید کو پیشی کے موقع پر گزشتہ دس سال میں زمین کی خریدوفروخت اور سرکاری محکموں کو فروخت کی گئی زمینوں کے ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا ہے۔