گیس چوری کریک ڈاؤن: 143 گیس کنکشن منقطع، 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے

لاہور ویسٹ ریجن یو ایف جی ٹاسک فورس نے کمبوہ کالونی لاہور میں شاہ کمال روڈ پر چھاپہ مارا، جہاں انہوں نے مین گیس لائن پر نصب ڈائریکٹ بائی پاس کو اکھاڑ پھینکا۔ چوری شدہ گیس تندور اور ہوٹل کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔ مالک نے گیس کھینچنے کے لیے دو گیس کمپریسر بھی لگائے تھے۔ بائی پاس کو ہٹا دیا گیا اور تھانہ وحدت کالونی میں گیس چوری کی مد میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے اور 13 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے عائد کیے مزید گیس چوروں کے خلاف 2FIRs بھی درج کی گئیں۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے.
سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 67 گیس کنکشن منقطع کیے۔
فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئےاور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 32 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ ریجنل ٹیم گجرات نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا۔ گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع اور 3 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن منقطع کیے اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔