معرکہ حق کا ایک سال مکمل, ایمرا سینٹر لاہور میں پروقار تقاریب کا اہتمام

الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا ) کی جانب سے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ایمرا سینٹر لاہور میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا استحکام پاکستان ریلی اور شہداے 9 مئی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی
پرنٹ ، الیکٹرونک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بری تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والے غازیوں و شہیدوں سے اظہارِ عقیدت بھی کیا گیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایمرا کے صدر آصف بٹ ، سینیئر تجزیہ نگار نعیم مصطفیٰ ، سابق سیکرٹری ایمرا ملک ارشد عاصم ، حبیب چوہان ، عامر بٹ، حافظ عبد الرحمن اور دیگر صحافیوں نے کہا کے آج پوری قوم خیبر سے کراچی تک جشن فتح منا رہی ہے
بھارت کو آج کے دن جس حزیمت کا سامنا کرنا پڑا اس کا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے سپہہ سالار جنرل عاصم منیر نے بھارتی گھمنڈ جس انداز میں توڑا اس پر پاکستانی قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا
مقررین کا کہنا تھا کے امریکی صدر نے بھارتی شکست کا خود اعتراف کیا اور پاکستان موقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی – ریلی کے شرکا نے ایمرا سینٹر سے اقزافی سٹیڈیم تک ولک کی جبکہ شہداے پاکستان سے یکجہتی کے لیے ایمرا سینٹر کے باہر موبتیاں جلائی گئیں







