پاکستان

محکمہ آبپاشی اور روڈز سیکٹر کی 23 سکیموں کیلئے 45 ارب 55 کروڑ کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں آبپاشی اور روڈز سیکٹر زکی 23 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 45ارب 55 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اریگیشن سیکٹر کی تین سکیمیں اور روڑز سیکٹر کی 20 سکیمیں شامل ہیں۔ صوبائی ورکنگ پارٹی نے چینلائزیش آف ڈیگ ڈائورشن چینل کے لئے 2520 ملین کی منظوری ، نکی ڈگ ڈرین کی ری ماڈلنگ کیلئے 1360 ملین اور
کامونکی میں فلڈ پروٹیکشن کے لیے 2719 ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول اوکاڑہ ، پاکپتن، ملتان، لودھراں ، خانیوال، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، بہاولنگر ، رحیم یار خان کے اضلاع میں روڈز کی بہتری و بحالی کے سلسلہ میں 20 ترقیاتی سکیموں کیلئے 39 ارب کی منظوری شامل ہے۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، متعلقہ محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button