پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سنسنی خیز ڈاکٹرائن BBD کیا ہے؟

ایک دور تھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا ڈنکا بجتا تھا۔ اب حافظ ڈاکٹرائن کا دور ہے۔ لیکن یہ ڈاکٹرائن ہے کیا ہے؟ اس بارے میں معروف صحافی سہیل وڑائچ کا نیا کالم سامنے آیا ہے جس میں اس سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ابھی کوئی بھی نہیں بھولا ہوگا کہ کل تک باجوہ ڈاکٹرائن کا زور و شور تھا اس پر عملدرآمد ہوا پراجیکٹ عمران چلا پھر اس کی بساط الٹا دی گئی یعنی ڈاکٹرائن کے ذریعے جو ہوا اسے حرف غلط کی طرح مٹایا جا رہا ہے۔

اب کہا جا رہا ہے کہ BBD ڈاکٹرائن شروع ہو چکا ہے۔ یہ ایک فوکسڈ ڈاکٹرائن ہے ۔ بی بی ڈی دراصل بلاسٹ، بلڈوز اور ڈسٹرائے کا مخفف ہے جس کا مطلب ہے کہ اسمگلنگ، ڈالر کنٹرول، چینی کی غیر قانونی برآمد کو، دھماکے، زبردست سختی اور تباہ کرکے ختم کیا جائے۔

اس ڈاکٹرائن کے ایک حامی نے بتایا کہ تھوڑے ہی عرصے میں اسمگلنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، ڈالر کی قیمت میں بتدریج کمی اور ٹھہراؤ دیکھا جارہا ہے، چینی کی قیمت پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ سے گہرے تعلقات بنانے کی سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہےاس حامی کا کہنا ہے اس ڈاکٹرائن کے اہداف ملک گیر ہیں بالآخر ملک کے فائدے پر منتج ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button