
عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز منگل کو ہوگیا۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا۔
ادھر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کیلئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔