پاکستانخبریں

گیس چوری کریک ڈاؤن: 273 گیس کنکشن منقطع، 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید273 گیس کنکشن منقطع، اور29لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید273 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 29لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 22 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 86 کنکشن منقطع کیے گئے اور3 لاکھ 76ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 52جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3کنکشن منقطع مزید 1لاکھ30ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 14گیس کنکشن منقطع کیے اور 2لاکھ50ہزارکے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے.
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 50کنکشن منقطع کیے اور 1لاکھ67ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے مزید 1FIRبھی درج کی گئی۔ایبٹ آ باد میں کاروائی کے دوران ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے۔ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع گئے۔
فیصل آ باد میں کاروائی کے دوران ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔مردان میں ریجنل ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10کنکشن منقطع کیے اور1لاکھ10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سیالکوٹ میں کاروائی کے دوران 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور1لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

جواب دیں

Back to top button