فلم آرچیز میں بالی ووڈ ہیروز کے بچوں کی اداکاری خوفناک قرار

نیٹ فلکس پر فلم ’دا آرچیز‘ کا ریلیز ہونا ہے کہ ڈوشل میڈیا پر طوفان آگیا ہے۔ کسی کو وہ پسند آئی ہے تو کوئی اس سے شدید مایوس ہے۔ جبکہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی اداکاری صارفین کی جانب سے بد ترین کہا گیا ہے۔
اس فلم کی کاسٹ میں آپ کو نوجوان چہرے ہی نظر آئیں گے، جن میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور بھی شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس فلم میں ویرونیکا کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، جو ایک امیر خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
کسی کا خیال ہے کہ سہانا نے ایکٹنگ اچھی نہیں کی تو کوئی سہانا کے ڈانس پر اعتراض کر رہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے اقربا پروری کا الزام بھی لگایا ہے۔ ایک صارف نے آرچیز کا مقابلہ کرن جوہر کی فلم ’سٹوڈنٹ آف دا ایئر‘ سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’سہانا خان، خوشی کپور اور اگستیا نندا خوفناک اداکار ہیں جنھوں نے اداکاری کی کوشش تک نہیں کی۔ انھوں نے ڈائیلاگ بولنے کے لیے بمشکل ہی منہ کھولا۔‘
ایک اور نے ایکس پر لکھا کہ ’یہاں تک کہ ٹک ٹاک اور ریلز بنانے والے بھی سہانا خان سے بہتر انداز میں ہونٹ ہلا سکتے ہیں۔ وہ اقربا پروری کی بدترین مصنوعات میں سے ایک ہیں۔