فن اور فنکار

سلمان خان کو دی جانے والی وائی پلس سیکیورٹی کیا ہے؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیوں کے پیشِ نظر وائی پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

بھارت میں اہم شخصیات کو لاحق خطرات کے جائزے کی بنیاد پر مختلف سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

بھارت میں سیکیورٹی کی اقسام

ایکس کیٹیگری سیکیورٹی:

یہ سیکیورٹی کی بنیادی سطح ہے، جس میں عموماً 2 مسلح اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں، یہ نسبتاً کم خطرے سے دو چار افراد کو فراہم کی جاتی ہے۔

وائی کیٹیگری سیکیورٹی:

اس سطح پر عموماً 8 سے 11 اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جن میں مسلح پولیس اہلکار اور بعض صورتوں میں کمانڈوز شامل ہوتے ہیں۔

وائی پلس سیکیورٹی:

یہ وائی کیٹیگری سے زیادہ سخت حفاظتی انتظام ہے، جس میں مسلح اہلکاروں کے ساتھ کمانڈوز بھی شامل ہوتے ہیں، سلمان خان کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر ان کی سیکیورٹی اسی درجے میں اپ گریڈ کی گئی ہے۔

زیڈ کیٹیگری سیکیورٹی:

اس سطح پر عموماً 22 اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں، جن میں کمانڈوز اور مسلح پولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں۔

زیڈ پلس سیکیورٹی:

یہ بھارت میں اعلیٰ سطح کے حفاظتی انتظامات میں شامل ہے، اس میں عموماً 55 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی دستہ بنایا جاتا ہے، جس میں کمانڈوز بھی شامل ہوتے ہیں، ضرورت کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں اور دیگر حفاظتی انتظامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔

ایس پی جی سیکیورٹی: 

اسپیشل پروٹیکشن گروپ بھارت کا خصوصی حفاظتی ادارہ ہے، جس کی بنیادی ذمے داری وزیرِ اعظم اور سابق وزرائے اعظم کے لیے مقررہ قانونی شرائط کے تحت سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

بھارت میں سیکیورٹی کی سطح کا تعین متعلقہ شخصیت کو لاحق خطرات کے جائزے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اہلکاروں کی تعداد اور حفاظتی انتظامات خطرے کی نوعیت اور متعلقہ حکام کے فیصلوں کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button