فن اور فنکار
ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں: جیا علی

داکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں سخت الفاظ میں گفتگو کی ہے۔
جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔
جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا، تاہم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں، پاکستان کا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔







