کھیل

ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل

ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کر لیا، شوٹنگ میں جی ایم بشیر نے برانز میڈل جیت لیا۔

جی ایم بشیر نے شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر پشتل مقابلوں میں پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کر لیا جس کے ساتھ ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہو گئی۔

میڈل راؤنڈ سے قبل کوالیفائنگ مرحلے کے پہلے روز جی ایم بشیر آٹھویں پوزیشن پر تھے، دوسرے روز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشین کے ساتھ میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

میڈل راؤنڈ میں بھی جی ایم بشیر اچھی فارم میں دکھائی دیے اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔

تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر نے اس سے قبل 2022ء میں پاکستان کے لیے ورلڈ چیمپئِن شپ کا برانز میڈل بھی جیتا تھا۔

جواب دیں

Back to top button