پاکستان
لاہور: ون ویلنگ کرتا نوجوان کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق

ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ پر ون ویلنگ کرتا نوجوان بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق رات کے وقت ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کا گروہ تھانہ ہربنس پورہ کے سامنے پہنچا تو 25 سالہ نوجوان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سگنل فری کینال روڈ پر آئے روز ون ویلنگ کے باعث ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔







