جرم و سزا

لاہور: شوہر نے سسرال جا کر ناراض بیوی کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں شوہر نے سسرال جا کر ناراض بیوی کو قتل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شوہر سے جھگڑا کر کے میکے آئی تھی۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ شوہر سسرال بیوی کو منانے کے لیے آیا تھا۔

ملزم عمران نے اہلیہ بشریٰ کو ساتھ چلنے کا کہا، انکار پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے بشریٰ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button