پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

تہران: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے، جہاں سینئر ایرانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی ایران کا دورہ کریں گے اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور دیگر آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایرانی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے برادر ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

ادھر شہید رہبرِ انقلاب کی آخری رسومات سے متعلق قومی کمیٹی کے سیکریٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عوامی رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ ان کے مطابق عیدگاہ امام خمینی کے دروازے صبح 6 بجے عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے، جہاں شہری شہید رہبرِ انقلاب کے جسدِ خاکی کا آخری دیدار کر سکیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں ایران سمیت دنیا بھر سے اعلیٰ شخصیات، سرکاری وفود اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

جواب دیں

Back to top button