پاکستان
غیر اخلاقی مواد برآمد ہونے پر سری لنکا جانیوالا مسافر کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ

سری لنکا جانے والے مشکوک مسافر ندیم عباس کو کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا آسٹریلوی شہری سے شادی کا معاہدہ ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مسافر نے بتایا ہے کہ اس نے 2019ء میں ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کی تھی۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 2022ء میں ندیم عباس کو مالدیپ سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔







