اسرائیل کے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے پر پاکستان کی مذمت

پاکستانی دفترِ خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکنے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اور مبینہ بد سلوکی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرِ حراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی کے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان نے تمام گرفتار انسانی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی کارکنوں کی من مانی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری زیرِ حراست افراد کا تحفظ اور بنیادی حقوق یقینی بنائے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے دفترِ خارجہ کا متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ جاری ہے۔







