امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا

ایران سے جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام نے کیا۔
پاکستان پہنچنے کے لیے امریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی فضا کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کیا، میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔
پرواز پاکستانی وقت صبح 3 بجے پیرس سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی۔
طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا، جو چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نائب امریکی صدر کے خصوصی طیارے نے 10 بج کر 33 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔







