پاکستان

پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button