کھیل

جیئند ہوت 12ویں حب ریلی کراس کے فاتح بن گئے

12 ویں حب ریلی کراس 2025 کا میلہ گڈانی کے ساحل پر سجا، جہاں ملک بھر سے آئے معروف آف روڈ ریسرز نے کمال مہارت دکھائی۔

اُبھرتے ہوئے نوجوان ریسر جینئد ہوت نے ایک بار پھر آف روڈ ریسنگ کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا، انہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا بھی دفاع کیا۔

جیئند ہوت نے12ویں حب ریلی کراس کی پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں 50 کلو میٹر کے مشکل ٹریک کو 30 منٹ اور 26 سکینڈز میں عبور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، رضا سیعد دوسری اور تیمور خواجہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں زرین مگسی، سی میں بہواگ مزاری اور ڈی میں شکیل برچونڈی نے فتح اپنے نام کی ، اسٹاک اے کیٹیگری میں حمل ہوتھ، بی میں عزمری سرانجام، سی میں علی لغاری اور ڈی میں عثمان ہراج نے کامیابی حاصل کی۔

معروف خاتون ڈرائیور دینا پٹیل ویمن چیمپئن بن گئیں، دینا پٹیل نے مقررہ فاصلہ 26 منٹ 0.8 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا، ویمن اسٹاک کیٹیگری میں ماروی عامر اور ویٹرنز کیٹیگری میں میر عامر مگسی فاتح رہے۔

بائیک کیٹیگری 250 سی سی میں عبدالہادی خان،450 سی سی میں ضیغم چوہان کامیاب رہے، ٹرک کیٹیگری میں مورچہ خیل نے کامیابی حاصل کی۔

حب ریلی کراس میں شیڈول 6 ایونٹس کی 14 کیٹیگریز کے مقابلوں میں نامور ڈرائیورز نے اپنی بھر پور صلاحیتیوں کا اظہار کیا، جبکہ پہلی بار ایونٹ میں الیکٹرک کیٹگری بھی شامل کی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button