حیرت انگیز

گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر بچہ خواتین کیخلاف شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

حیدرآباد میں پانچ سالہ بچہ کھیلنے سے منع کرنے پر خواتین کیخلاف شکایت لیے کر تھانے پہنچ گیا۔

کھیلنے سےمنع کرنے پر حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑا کا پانچ سالہ بچہ خواتین کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق سخی پیر تھانےمیں 5سالہ ایاز تنہاگلی میں کھیلنےسے منع کرنے پر رپورٹ درج کرانے پہنچ گیا، کمسن بچے نے محلے کی 2 خواتین کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔

درخواست گزار بچےنے کہا کہ محلے کی 2 خواتین ہمیں گلی میں کھیلنے نہیں دیتیں اور بھگا دیتی ہیں، اپنےگھر کی گلی میں نہ کھیلیں تو کہاں جائیں۔

ایس ایچ او سخی پیر پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ کمسن بچےکی شکایت کے ازالے کےلیے پولیس افسر کو پابندکردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button