حیرت انگیز

اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے

اسرائیلی اینکرز براہ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہیں خوف میں مبتلاہوگئے اور مہمانوں سمیت اسٹوڈیو سے دوڑ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے، اسٹوڈیو میں موجود میزبان ومہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران جیسے ہی انہیں سائرن کی آواز سنائی دی، ایرانی میزائل حملوں کے خوف سے وہاں موجود تمام لوگ پریشان ہوگئے اور فوری طور پر وہاں سے بھاگ گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں لکھا ’ایک براہِ راست اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران ایران کی جانب سے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کیلئے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

اس کے برعکس، کچھ روز قبل ایران کے سرکاری ٹی وی پر اسرائیلی حملے میں اینکر سحر امامی نے کمال جرات کا مظاہر ہ کیا اور حملے کے باوجود وہ خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ اسٹوڈیو واپس آئیں اور نشریات شروع کردیں۔

سرکاری ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی حملے سے قبل آخری لمحے تک کام کر رہے تھے۔

جواب دیں

Back to top button