خبریںکھیل

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں جلد عہدہ ملنے کی امید

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شاہد آفریدی کو جلد پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے ساتھ ملکر چلنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے اور ہم منفی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، کچھ باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جارہا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی نہیں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا ہے، حقیقت میں اندرونی کہانی کوئی نہیں ہے، پاکستان اور کرکٹ کے دشمن ایسی منفی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ ملکر چلیں گے اور اُن کے جذبے کو عزت دیتا ہوں۔

جواب دیں

Back to top button