انتخاباتخبریں

الیکشن کمیشن نے سوئٹزر لینڈ سے بیلٹ پیپر کے لیے کاغذ درآمد کرلیا

لاہور(فیصل اکبر /علی عمران چٹھہ) ملک میں آٹھ فروری کو ہونے والے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوئٹزر لینڈ سے بیلٹ پیپر کے لیے کاغذ درآمد کرلیا ہے۔

درآمدی کاغذ واٹرمارک شدہ ہے لہٰذا جعلی بیلٹ پیپرز اور ووٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حتمی امیدواروں کا تفصیلات تیارکرکے درآمدی کاغذ سمیت پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے سونپ دی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک بیلٹ پیپرز کے لیے سوئٹزرلینڈ سے یہی کاغذ درآمد کرتے ہیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درآمد کیا ہے تاکہ انتخابی عمل کی زیادہ سے زیادہ شفافیت برقرار رکھی جاسکے۔

واضح رہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے تمام مراحل کے بعد حتمی امیدوار اور ان کے انتخابی نشانات کی تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز ڈیزائن کرکے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے سپرد کرے گا اور اِس سارے عمل کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button