وفاقی محتسب کا شیخوپورہ چیمبر آف کامرس و انڈسٹری میں استقبالیہ سے خطاب

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ کا روباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑ ی تعداد میں روزگار فرا ہم کر تے ہیں اور اس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھو متا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کا مرس ہر معا شر ے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔
ہم مختلف چیمبرز کے درمیان رابطہ کا ایک نظام قا ئم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کا رو باری لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے چیمبر آف کا مر س کے تعا ون سے ایک پورٹل بنا یا جا رہا ہے، جس پر آنے والی شکا یات اگر متعلقہ ادارے تیس روز میں حل نہیں کر یں گے تو وہ خود بخود وفاقی محتسب کو منتقل ہو جا ئیں گی اور ہم ان پر کارروائی کر یں گے۔
وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روز صدر پا کستان کی ہدا یت پر شیخو پو رہ چیمبر آف کا مر س وانڈ سٹر ی کے زیر اہتمام ایک کانفر نس سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ کا نفر نس میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد آ صف جاہ، وفاقی محتسب برا ئے ہرا سیت فو زیہ وقار، وفاقی بینکنگ محتسب سراج الد ین عز یز، وفاقی انشو رنس محتسب و پنجاب محتسب کے نمائند گان اور صنعت وتجارت سے متعلق اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستا ن کی معا شی تر قی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم ان کے مسائل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے ہمارے دروازے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں۔ وفاقی حکو مت کے تقر یباً180 ادارے ہما رے دائر ہ اختیار میں آ تے ہیں جن کے خلاف گز شتہ سال 194,000 سے زائد شکا یات کو نمٹا یا گیا۔
وفاقی محتسب نے کہا کہ شیخو پو رہ کے چا ول پو ری دنیا میں معر وف اور مشہو ر ہیں۔ چا ول کے بڑ ے برآمد کنند ہ کے طور پر پا کستان کو بڑ ی تعداد میں زر مبا دلہ حا صل ہو نے کے ساتھ ساتھ اس کی نیک نا می میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔ قبل ازیں شیخو پو رہ چیمبر آف کا مر س و انڈسٹر ی کے چیئر مین طا رق اقبال ملک، عہد یداران اور تا جران نے وفا قی محتسب کو بجلی اور گیس کی بڑ ھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے برآمد ات میں کمی سمیت اپنے مسا ئل سے آ گا ہ کیا۔
وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں صنعت و تجا رت کے مسا ئل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر نے اور کا روبا ری برا دری کی آواز کو متعلقہ حلقوں تک پہنچا نے کی یقین دہا نی کرا ئی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ان کے دفتر میں آن لا ئن شکا یت بھی کی جاسکتی ہے جب کہ عوامی شکا یات کے ازالے کے لئے ان کے23 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔







