پیغام عید غدیر روز تکمیل دین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے پرمسرت موقع پرکہا ہے کہ پیغام عید غدیر روز تکمیل دین ہے۔
عید غدیر کے پیغام کو بھلایا نہ جاتا تو مسلمانان عالم آج متحد و سرفراز ہوتے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عید غدیر مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کا دن ہے۔
مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے چاہنے والوں کی عید ہے۔ ولایت علی علیہ السلام کا حقیقی اقرار کرنے والے آج عالم استعمار و طاغوت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ولایت علی علیہ السلام کا حقیقی اقرار کرنے والے آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے وقار کی سربلندی کا باعث ہیں۔
دنیا بھر میں موجود محبان امیر المومنین علی علیہ السلام کو عید غدیر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔







