مریم نواز نے پنجاب کی بیٹی ہونے کا حق ادا کر دیا، سکھ رہنما

لاہور (علی عمران چٹھہ) حکومت پنجاب کی جانب سے سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ پر سکھ خوشی سے نہال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی بیٹی ہونے کا حق ادا کردیا اس قدم سے سکھ قوم کا حق مل گیا سکھ راہنماؤں کا اظہار تشکر روزنامہ ایمرا ،بلدیات سے گفتگو سردار سکندر سنگھ کا کہنا کہ صوبائی حکومت نے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دے کر سکھوں کے دل جیت لیے ہیں 
صوبائی وزیر سردار رامیش سنگھ اروڑا مبارکباد کے مستحق ہیں انہیں نے کہا کہ ان کے والد اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار شام سنگھ نے اسکی جہدوجہد شروع کی تھی جو آج مکمل ہوئی اس قانون پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے سکھ پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر ڈاکٹر سردار کلیان سنگھ نے کہا کہ صوبائی وزیر رامیش سنگھ اروڑہ کی کوششوں سے اور چیف منسٹر مریم نواز شریف کی مہربانی سے آج سکھوں کو انکا حق مل گیا امید ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سکھوں کے دیگر مطالبات بھی منظور کریں گی
پاکستان کے پہلے سکھ پروفیسر ڈاکٹر و پی ایس جی پی سی کے پردھان ڈاکٹر میمپال سنگھ نے سکھ میرج ایکٹ سے اب قانونی دستاویزات میں ہماری قوم کی شناخت تسلیم شدہ ہوگئ اس مقصد کے حصول کا سہرا صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق رامیش سنگھ اروڑہ اور محترمہ مریم نواز شریف کے سر ہے اس کے نفاذ سے ہمیں ہمارا قانونی حق مل گیا
سابق پارلیمانی سیکرٹری حکومت پنجاب اور تحریک انصاف جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ کے سربراہ سردار مہیندر سنگھ پال نے کہا کہ جب تک وہ اس ایکٹ کا مکمل مطالعہ نہیں کرلیتے تب تک وہ کوئی راے زنی نہیں کرسکتے اگر یہ ہمارے مذہب کے عین مطابق ہوا تو خوش آئیند قرار دیں گے
انہوں نے ہندو میرج ایکٹ کے بھی نفاذ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پنجابی ہندؤں کا یہ حق ہے سرکار کی پالیسی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ اور ہندو میرج ایکٹ کے ملتوی کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مندر مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کے پردھان کرشن شرما نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ قدم بہت اچھا ہے
مریم نواز شریف پنجاب کے ہندؤں کی بھی وزیر اعلیٰ ہیں انکی حالت زار بدلنے مشکلات کے حل اور فلاح و بہبود پر توجہ دیں پنجاب میں آباد ہندو وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہندو میرج ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے ڈرافٹ انسانی حقوق و اقلیتی امور کی وزارت کو بہت پہلے سے دے دیا ہے ہماری خواہش ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف پہلی فرصت میں ہمیں یہ حق عنایت فرمائیں تاکہ ہندو شادیوں کو بھی پنجاب میں رجسٹریشن مل سکے
ممتاز ہندو سکالر پروفیسر ڈاکٹر منہوج چوہان نے کہا کہ خوشی کی خبر ہے مگر پنجاب حکومت کو ہندؤں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ہندو اپنے مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں مسلم بھائیوں کے زمانہ بشانہ شریک ہیں ہم پنجاب سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں نمائیندگی رکھتے ہیں پنجاب میں کمزور لیڈرشپ کی وجہ سے ہندو میرج ایکٹ منظور نہیں کیا گیا جس سے ہمیں مایوسی ہوئی ہم چیف منسٹر مریم نواز شریف سے اس کو فوری ذاتی دلچسپی لے کر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں







