لاہور میں امام مسجد کو کیوں قتل کیا گیا؟
لاہور میں گھریلو تنازع پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے مناواں میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت قاری علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے بہنوئی نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کی بیوی سے علیحدگی تھی وہ تین سال سے بھائی کے پاس رہتی تھی، ملزم نے امام مسجد کو گھریلو تنازع پر قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملزم عمران اور اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے تھانہ ساندہ کی حدود میں بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا تھا، ملزم آصف اور مقتول محمد علی کے درمیان کاروباری رنجش پر جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ آصف نے 55 سالہ ماموں محمد علی کو گولیاں مار کر قتل کیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔