پاکستان
عامر طفیل سوئی ناردرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر
عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا
لاہور۔ سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعے کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں عامر طفیل کو اگلے تین برس کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عامر طفیل پیشہ ورانہ اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔وہ گزشتہ بیس برس سے سوئی ناردرن سے وابستہ ہیں اور اس عرصے میں مینجمنٹ سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سوئی ناردرن میں شمولیت سے قبل عامر طفیل پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف اہم قومی و کثیر القومی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ عامر طفیل کا 32 برس کا پیشہ ورانہ سفر اُن کے مختلف شعبوں میں بھرپور تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔