سیاسیات

عمران خان سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے والا وکیل جیل سے غائب ہو گیا

بانی پی ٹی آئی سے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے والا جیل سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ایڈووکیٹ رائے محمد علی خان بانی پی ٹی آئی سے کاغذات پر دستخط کرانے اڈیالہ جیل کے اندر گئے پھر واپس نہیں آئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ رائے علی خان کو جیل کے اندر سے ہی غائب کردیا گیا ہم باہر انتظار میں کھڑے وکیلوں کو کہا جارہا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں معلوم ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جیل سے کہا جارہا ہے کہ رائے علی خان دستخط کرواکے باہر چلے گئے لیکن ہم کب سے باہر کھڑے ہیں وہ باہر آئے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران شیر افضل مروت اور عمر خان نیازی بھی جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے انہوں نے بھی بتایا کہ رائے محمد علی کو اندر نہیں دیکھا۔

 

جواب دیں

Back to top button