خبریںسیاسیات

آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کیلئے بہترین آپشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت جب تک گراس روٹ سطح کے پاس نہیں آتی تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کے لیے بہترین آپشن ہے۔ 

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تینوں بڑی پارٹیاں کئی بار موقع ملنے کے باوجود مکمل نام کام ہوئیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی عوام کے لیے بہترین آپشن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے فرسودہ نظام کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو دو خاندانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ وطن عزیز کی ترقی کا واحد حل جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button