اسلام آبادجرم و سزاخبریںمقامی خبریں

اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار بیٹے سمیت شہید

 تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا فائرلگنے سے شہید ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے انہیں بیٹے سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے بیٹے کے ہمراہ واپس گھر جارہا تھا، راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا تو شہید ہیڈ کنسٹیبل نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی اس دوران تین نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت اشرف جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے کی نعش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button