بین الاقوامیخبریں
پاکستان کی ایران میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
پاکستان نے ایران میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران میں راسک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دہشت گردی کا دو طرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔