Blog

ہندوستانی پارلیمنٹ میں نماز کے لئے مخصوص وقفہ ختم کردیا گیا

دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کے دن نماز کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقفہ ہٹا دیا ہے۔ اب ایوان زیریں لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں بھی جمعہ کو نماز کے لئے 30 منٹ کا وقفہ نہیں دیا جائے گا۔

ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے راجیہ سبھا میں جمعہ کے دن نماز کے لیے دیے گئے 30 منٹ کے اضافی وقفے کو ہٹا دیا ہے اور قواعد میں تبدیلی کی ہے۔

اس موقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام اقوام کے اراکین ہوتے ہیں اور صرف مسلم اراکین پارلیمنٹ کے لیے کوئی خاص استثنیٰ نہیں ہو سکتا۔ ایوان کے چیئرمین نے کہا کہ جمعہ کے وقت کو لوک سبھا کے ساتھ ملانے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 60-70 سال سے چلے آرہے اصول میں تبدیلی ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں جمعہ کے روز کوئی نماز وقفہ نہیں ہوتا، یہ رواج صرف راجیہ سبھا میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button