بین الاقوامیخبریں

صیہونی بستیوں کی جانب فلسطینی مجاہدین کے نئے میزائل حملے شروع

فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مضافات میں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کی استقامت نے صیہونی بستیوں کی جانب نئے میزائل حملے شروع کر دیئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی غزہ سے سدیروت کی جانب سات میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔

دریں اثناء صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینی استقامت کی میزائلی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامت کے مجاہدین کا میزائل سسٹم کامیاب جا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button