پاکستانخبریں

اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے بنوائیں ؟ جانیئے کیسے؟

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا اجرا کردیا، شہری اب گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا اجرا کردیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے ، اس کے علاوہ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر بھی لرننگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے 3 روز کی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس میں جاری ہونے والا ٹوکن پاس ہونے پر تین دن تک چالان نہیں ہوگا لیکن ٹوکن پر تین دن بعد لائسنس نہ بنا تو چالان ہوگا۔

خیال رہے لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

واضح رہے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، لرنر لائسنس کے لئے فیس 60 روپے کے بجائے 1ہزار روپے دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button