پاکستانخبریں

‘غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ملکی سلامتی و معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں’

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداددہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی سمیت نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button