مقامی خبریںملتان

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار عورت سمیت فٹ پاتھ سے ٹکراکر زخمی، قبضے سے ایک پیٹی شراب برآمد

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے ایک پیٹی شراب برآمد ہوئی ،

سدرن بائی پاس بوسن روڈ ملتان کے قریب موٹر سائیکل سوار بوٹا نامی شخص خاتون کے ہمراہ شراب سپلائی کرنے جا رہا تھا، تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی اور دونوں گر کر زخمی ہو گئے

اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس پہنچی تو ان کےقبضے سے 12بوتلیں شراب برآمد ہوئیں،

ریسکیو اہلکاروں نے انہیں طبی امداد دی جبکہ پولیس نے دونوں کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی،

معلوم ہوا ہے کہ ملزم بوٹا شراب کا ڈیلر ہے اور تعلیمی اداروں میں شراب سپلائی کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button