پاکستانخبریں

کیا عمران خان کے انداز میں قید کے بعد کوئی فرق آیا؟ آنکھوں دیکھا حال

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جاری ہے۔ سماعت کے دوران عمران خان نے نیلے رنگ کی جرسی اور گرے رنگ کا ٹریک سوٹ کا پاجامہ پہنچا ہوا تھا اور وہ اسی طرح متحرک تھے جس طرح اس سال اگست میں متحرک دکھائی دیتے تھے۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق عمران خان سماعت کے دوران وکلا کو مختلف معاملات میں ہدایات دے رہے تھے۔

بی بی سی کے مطابق انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں جس طرح ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی سابق لیڈر شب یعنی جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اس کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ’پانچ اگست اور چار دسمبر کے عمران خان میں کوئی فرق نہیں‘

صحافی ثاقب بشیر کے بقول عمران خان بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو بھی کمرۂ عدالت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور جس کے بارے میں ان کے وکلا کی جانب سے بھی عدالت کو بارہا کہا گیا کہ ان صحافیوں کو کمرۂ عدالت میں لایا جائے لیکن اس پر بھی عدالت نے کوئی حکم جاری نہیں کیا

جواب دیں

Back to top button